الہ آباد،5؍جون (ایس او نیوز؍آ ئی این ایس انڈیا )حالیہ دوروں کے بعدپیداہوئے تنازعہ کے درمیان یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گذشتہ جمعہ کوچیف سکریٹری اوردیگرسینئر حکام سے کہاتھاکہ اس طرح کے دوروں کے دوران ان کے اور عملے کے لئے خاص انتظام نہیں کئے جائیں۔اس سلسلے میں جمعہ کو وزیراعلیٰ آفس سے احکامات جاری کیے تھے۔حکم میں کہا گیا تھا کہ ہم زمین پربیٹھنے والے لوگ ہیں، سو کوئی خاص انتظام نہیں کئے جائیں۔ 24گھنٹے بھی نہیں گزرے کہ ان کے احکامات کو حکام نے طاق پر رکھ دیا۔اس سے قبل بھی دلتوں کی بستی میں وزیراعلیٰ کے پروگرام میں آنے کے لیے صابن اورشیمپوبانٹے گئے تھے۔ دراصل ہوا یوں کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اتوار کو الہ آباد کے سوروپرانی نہرو ہسپتال کا معائنہ کرنے پہنچے۔ضلع انتظامیہ کووزیراعلیٰ کے دورے کی معلومات ملتے ہی سنیچر کی رات کو ایک خیمے ہاؤس سے 20کولر رینٹل لے کر مریضوں کے وارڈ میں لگوا دیے گئے۔لیکن جیسے ہی اتوار کو یوگی معائنہ ختم کر کے ہسپتال سے گئے، تمام کولر ہٹا لئے۔کولر کو اسپتال سے ہٹانے کی تصویرمقامی کیمرہ مین نے اپنے کیمرے میں درج کر لی۔صحافیوں کی طرف سوال کئے جانے پرپتہ چلاکہ کولر مقامی خیمے ہاؤس سے رینٹل لے کر لگائے گئے تھے۔ہسپتال میں داخل ایک مریض کے متعلق اجے سنگھ نے بتایاکہ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے آنے پرہمیں کولرکی ہواملی لیکن ان کے جاتے ہی کولربھی ہواہو گئے۔کولر ہفتہ کو منگائے گئے تھے۔لیہ سب سی ایم کو خوش کرنے کے لئے تھا ۔